کاروار:2/مئی (ایس او نیوز)تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والی ایک فشنگ بوٹ اور اس میں موجود ماہی گیروں کو انڈین کوسٹل گارڈ عملے نے بحفاظت ساحل پہنچانے میں کامیاب ہونے کا واقعہ یکم مئی کو کاروار ساحل پر پیش آیاہے۔
اترکنڑا ضلع رابطہ عامہ محکمہ کی پریس ریلیز کے مطابق یکم مئی کو تمل ناڈو کی فشنگ بوٹ عرب سمندر میں سینٹ میری نامی فشنگ بوٹ کے انجن میں تکنکی خرابی کی وجہ سے بوٹ اوراس میں موجود 9ماہی گیروں کی جان پچھلے 2دنوں سے خطرے میں تھی ۔ ماہی گیروں کی جان بچانے کے لئے انڈین کوسٹل گارڈ کے ہیڈکوارٹرس کو اطلاع پہنچائی تو کوسٹ گارڈن کمانڈنگ آفیسر اویناش چٹگوپی اور عملے نے فوری طورپر تحفظاتی اقدامات کرتےہوئے محکمہ کی سی -420کشتی کے سہارے فشنگ بوٹ اور ماہی گیروں کو خطرے سے باہرنکال کر کاروار کے ساحل پر پہنچانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔